25 جنوری، 2017، 10:14 AM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندوستانی وزیر اعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندوستانی وزیر اعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی وزیر اعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی وزیر اعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر تاکید کی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں نے معاشی اور دفاعی شعبوں مین تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دوران گفتگو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ، بھارت کو ایک سچا دوست اور عالمی مسائل میں ساتھ دینے والا پارٹنر سمجھتا ہے ۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر ٹرمپ نے نریندر مودی کو اس سال کے آخر میں دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی ۔

News ID 1869960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha